دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 31 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 31

31 کے لئے بیٹھ جائے اور آخر میں سلام سے پہلے سجدہ سہو کرے۔۲۴۔رکوع یا سجدہ کی حالت میں قرآن کریم کی کوئی آیت پڑھنا منع ہے۔۲۵۔مومن کا امام متقی مومن ہی ہو سکتا ہے۔حدیث امــامـکـم مـنـكـم ای طرف اشارہ کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔” خدائے تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی ہے تمہارے پر حرام اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفر اور مکذب یا متر زد کے پیچھے نماز پڑھو بلکہ چاہئے کہ تمہارا وہی امام ہو جو تم میں سے ہو“۔۲۶۔نظام جماعت کی طرف سے امام مقرر ہوتا ہے جس کے تقریر میں یہ باتیں پیش نظر رکھنی ضروری ہیں۔۲۷۔نماز کا امام وہ ہونا چاہئے جسے قرآن کریم زیادہ حفظ ہو۔اگر اس میں کئی لوگ برابر ہوں تو وہ ہو جو زیادہ عالم اور فقیہہ ہو۔اگر اس میں بھی کئی برابر ہوں تو جو عمر میں بڑا ہو وہ امام ہو۔اگر دوسری مسجد میں جائے جہاں پہلے سے امام مقرر ہے تو وہاں وہی امام ہوگا۔سوائے اس کے کہ کہ وہ دوسرے کو امامت کی اجازت دے۔اسی طرح اگر کوئی شخص کسی کے مکان پر ملنے جائے تو مالک مکان امام ہو گا۔سوائے اس کے کہ وہ دوسرے کو اجازت دے۔قرآن کریم کے حفظ کے لحاظ سے نا بالغ بھی امام ہو سکتا ہے۔۲۸۔امام اور مقتدی ایک ہی سطح پر ہونے چاہئیں۔لیکن اگر جگہ نہ ہو تو مقتدی امام سے اونچی یا نیچی جگہ پر کھڑے ہو سکتے ہیں بشرطیکہ کچھ مقندی امام