دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 272
272 طور پر حضور انور سے ملاقات کی۔۵ دسمبر ۲۰۰۸ء کو حضور انور نے دفتری ڈاک ملاحظہ فرمائی اور مختلف دفتری امور کی انجام دہی میں مصروف رہے۔ایک بجے حضور انور نے بیت الہادی تشریف لا کر خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔حضور انور نے فرمایا کہ گزشتہ دنوں ممبئی انڈیا میں دہشت گردی کی جو واردات ہوئی ہے اُس نے پورے ملک میں بے چینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ان حالات کی وجہ سے میں نے باہر سے جلسہ سالانہ قادیان پر آنے والے احمدیوں کو روک دیا ہے۔اس سلسلہ میں بعض احباب نے فکر مندی والی رؤیا اور خوابوں کے بارہ میں مجھے لکھا تھا۔ان خوابوں کو پڑھنے ، سننے کے بعد دعا اور مختلف مشوروں کے بعد باہر سے آنے والے لوگوں کو روکا گیا ہے۔نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع کر کے پڑھانے کے بعد حضور انور نے چوہدری محمد احمد صاحب درویش قادیان کی اہلیہ فکر مدامہ الرحمن صاحبہ کی نماز جناز و پڑھائی۔ساڑھے پانچ بجے حضور انور اپنے دفتر تشریف لائے۔۹ فیملیز کے ۴۱ ممبران نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔نماز مغرب وعشاء کی ادائیگی کے بعد دفتر میں مکرم پرتاب سنگھ باجوہ ممبر پارلیمنٹ نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔آپ چندی گڑھ سے حضور انور سے ملاقات کے لئے تشریف لائے تھے۔ساڑھے نو بجے مکرم ناظر اعلیٰ صاحب قادیان، مکرم ناظر صاحب امور عامہ ،صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ بھارت اور مکرم فاتح احمد خان صاحب انچارج مرکزی انڈیا ڈیک لندن کو حضور انور نے دفتر