دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 273
273 بلایا اور حالات کے پیش نظر بعض انتظامی ہدایات دیں۔آج تبدیل شدہ پروگرام کے مطابق دہلی سے واپس لندن کے لئے روانگی تھی۔بارہ بج کر پانچ منٹ پر حضو رانور نے اجتماعی دعا کرائی اور رات ایک بج کر دس منٹ پر ائیر پورٹ پہنچے۔لاؤنج میں مرکزی وزیر بھارت Oscar Fernandies برائے افرادی قوت نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔برٹش ائیرویز کا جہاز بار بجکر دس منٹ پر دہلی سے لندن کے لئے روانہ ہوا اور قریباً آٹھ گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد ۶ دسمبر ۲۰۰۸ ء بروز ہفتہ سواسات بجے حضور انور کا جہاز لندن کے انٹر نیشنل ہیتھرو ائیر پورٹ پر اترا۔مکرم امیر صاحب یو کے مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ ہو کے ، مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ یو کے او ر دیگر عہدیداران نے حضور انور کا استقبال کیا۔