دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 243
243 دور خلافت رابعہ کے آخری لمحات ۱۹/ اپریل ۲۰۰۳ ء کا دن جماعت احمد یہ کیلئے ایک بہت عظیم سانحہ کا دن تھا۔اس لئے کہ اس دن ہمارے دلوں کی دھڑکن، ہمارا پیارا ہمارے دل کا سہارا، ہمارا محبوب قائد، وہ وجود جو سینکڑوں وجودوں اور بے شمار خصائل کا مجموعہ تھا ہم سے اچانک جدا ہو گیا۔آپ کی ولادت ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۸ء کو ہوئی۔آپ کی مقدس زندگی کی ۷۵ بہاریں یوں لگتا ہے پلک جھپکتے ہی گزر گئیں۔مگر یہ ۷۵ بہاریں اپنے اندر اتنی بے شمار یا دیں سمیٹے ہوئے ہیں کہ ان کا کئی کتابوں میں سمونا مشکل ہے۔اتنی لمبی اور طویل یادوں کی فلم جب ہمارے سامنے آتی ہے اور دوسری طرف اس مقدس وجود کی المناک رحلت کا تصور کرتے ہیں تو دل بے شمار اداسیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔آپ کی وفات کے روز ہی آپ کا جسد اطہر دیدار کیلئے بیت الفضل لندن کے احاطے میں رکھ دیا گیا۔محمود ہال میں قطار در قطار دنیا بھر کے احمدی مرد و زن دیدار کے لئے حاضر ہوئے۔ایم ٹی اے کی بدولت دیدار کے مناظر پوری دنیا میں دیکھے گئے۔دیدار کا سلسلہ اگلے دوروز تک جاری رہا۔۱/۲۳ پریل بروز بدھ آپ کے جسد مبارک کو ایک قافلے کی صورت میں بیت الفضل لندن سے اسلام آبا و لفورڈ لے جایا گیا۔روانگی اور اسلام آباد آمد کے فضائی اور زمینی مناظر ایم ٹی اے پر نشر کئے گئے۔اس مقدس قافلے کے ساتھ ساتھ ایک پولیس