دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 244 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 244

244 سکواڈ بھی تھا۔اسلام آباد میں جسم اطہر کو ایک چھوٹی مارکی میں رکھا گیا۔نماز ظہر وعصر کی ادائیگی ، خطاب اور عالمی بیعت کے بعد۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس نے آپ کا جنازہ پڑھایا۔جسد اطہر کو مسلسل کندھا دیا اور پھر تد فین کی پوری کارروائی کے دوران قبر کے پاس موجودرہے۔سب سے پہلے آپ نے قبر میں مٹی ڈالی اور پھر دوسرے احباب کو موقع دیا گیا۔لندن وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے سہ پہر اور پاکستانی وقت کے مطابق ۸:۳۰ بجے رات قبر تیار ہونے پر حضور انور نے دعا کروائی۔دعا سے پہلے قبر پر حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے نام کی تختی بھی حضور انور نے نصب فرمائی۔(الفضل ۲۵/ اپریل ۲۰۰۳ صفحه۱) قدرت ثانیہ کے مظہر خامس سیدنا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی المناک وفات کے بعد جماعت بہت بے تابی سے اپنے نے عظیم روحانی لیڈر کی منتظر تھی اور افراد جماعت بڑی