دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 242 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 242

242 کچھ دے نہیں سکتے۔کچھ تھوڑے بہت کپڑے، کچھ سنگھار کی چیزیں یہ تو لازمی ہیں ورنہ وہ اپنے سسرال میں جا کر بہت شرمندہ ہوتی ہیں۔مجھ سے کئی بچیوں نے پچاریوں نے یہ خط لکھ کر اپنے درد کا اظہار کیا ہے کہ ہمارے پاس کچھ زیادہ چیز میں نہیں تھیں معمولی کپڑے تھے نتیجہ یہ نکلا کہ سسرال پہنچے تو طعنے ملنے شروع ہو گئے اور بہت سے طعنے ملتے ہیں یہ تو ظلم کرتے ہیں جو طعنے دیتے ہیں۔میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جن کی بیٹیاں بیاہنے والی ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے حسب توفیق میں اپنی طرف سے بھی کچھ ان کو پیش کرتا ہوں وہ بے تکلفی سے مجھے لکھیں ان کا مناسب گزارہ ہو جائے گا۔اگر میرے اندر اتنی توفیق نہ ہوتو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا تعالیٰ کی جماعت غریب نہیں ہے بہت روپیہ ہے جماعت کے پاس تو انشاء اللہ جماعت کے کسی فنڈ سے ان کی امداد کر دی جائے گی مگران کو توفیق مل جائے گی کہ ان کی بیٹیاں خیر و خوبی کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں“۔(الفضل ۱۲۹ اپریل ۲۰۰۳ صفحہ ۶ تا ۸) یہ تحریک اگر چہ جماعت کیلئے ظاہری الفاظ میں عام نہ تھی مگر جماعت نے اپنے محبوب قائد کے اشاروں کو سمجھتے ہوئے اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جس پر حضور انور رحمہ اللہ کی طرف سے بہت خوشنودی کا اظہار کیا گیا۔