دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 241 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 241

241 گمان ہے کہ کوئی کشفی واقعہ ہے اور مسیح اوّل کے نہیں بلکہ مسیح ثانی کے دور میں یہ واقعہ رونما ہونا تھا۔تاریخی شہادت پیش کرنا تو عیسائیوں کا کام ہے لیکن یہ واقعاتی شہادت جو ہم پیش کر رہے ہیں یہ تمام دنیا کے سامنے کھل کر ظاہر ہو رہی ہے۔کوئی اس کا انکار نہیں کر سکتا کہ اگر یہ پیشگوئی تھی یا کشف تھا تو آج یہ بڑی شان کے ساتھ دنیا کے سامنے حقیقت بن کر رونما ہو رہا ہے۔الفضل اند نیشنل لندن ۲۶/ اگست ۱۹۹۴ صفحه ۴) خلافت رابع کی یادگار تحریک۔مریم شادی فنڈ حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے اپنی مبارک زندگی میں بے شمار یادیں چھوڑیں اور ایسے بے شمار راہنما اصول چھوڑے جو قیامت تک احمدیوں کیلئے مشعل راہ کا کام دیں گے۔آپ کی بے شمار یادوں میں سے ایک مبارک یا دجو آپ کی آخری تحریک بھی کہلاتی ہے۔مریم شادی فنڈ کی تحریک ہے۔یہ تحریک حضور نے ۲۱ فروری ۲۰۰۳ء کے خطبہ جمعہ میں فرمائی آپ نے اپنی والدہ مرحومہ کی غریبوں سے ہمدردی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔ان کی روح کو ثواب پہنچانے کی خاطر میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جو بھی بیٹیاں بیاہنے والے ہیں اور غربت کی وجہ سے ان کو