دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 217 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 217

217 ہوگا۔اس وقت قریباً سوا تین لاکھ عیسائی مبلغ دنیا میں کام کر رہے ہیں۔ان کے مقابل دو سویا چارسو مبلغوں کے ذریعہ ( دین حق ) کو دنیا میں غالب نہیں کیا جا سکتا۔حضور نے فرمایا کہ میں تمام دنیا کے احمدیوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ آج کے بعد ان میں سے ہر ایک کو لازماً مبلغ بننا پڑے گا۔خواہ اس کا تعلق زندگی کے کسی شعبہ سے ہو اور اسے خدا کے حضور اس کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔دعوۃ الی اللہ کا طریق دعوۃ الی اللہ کس طرح کرنی ہے۔اس ضمن میں حضور نے سورۃ النحل کی آیات ۱۲۶ تا ۱۲۹) کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔اذعر إلى سبيل ربك كے الفاظ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اگر خدا کی طرف بلانا ہے تو اس طبعی جذ بہ سے بلاؤ کہ گویا تم نے خدا کو پالیا ہے اور اس سے تمہارا ذاتی تعلق قائم ہو چکا ہے۔پالینے والے کی آواز میں ایک یقین، ایک ہے شوکت اور ایک کشش ہوتی ہے جیسے عید کا چاند دیکھ لینے والا دوسروں کو بڑے وثوق اور شوق سے چاند دیکھنے کی دعوت دیتا ہے۔خدائے تعالی کو پائے بغیر آواز ایسی ہی کھو کھلی اور بے اثر رہتی ہے۔جیسے گڈریے کے لڑکے کی آواز تھی جو کہتا تھا کہ شیر آیا۔شیر آیا۔دوڑنا۔پھر جو شخص خدا کو پالیتا ہے وہ دعوت الی اللہ کا پورا اہل ہو جاتا ہے۔اسے کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں رہتی۔بعض لوگ تبلیغ کے معاملہ میں اپنی کم علمی کا عذر پیش