دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 215
215 ذمہ داریاں کما حقہ ادا کی جاسکیں جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی ہیں۔تحریک کا پس منظر اس تحریک کا پس منظر بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ اس وقت ایسے مہلک ہتھیار ایجاد ہو چکے ہیں جن کے ذریعہ چند لمحوں میں وسیع علاقوں سے زندگی کے آثار تک مٹائے جاسکتے ہیں۔ایسے خطرناک دور میں جب کہ انسان کی تقدیر لامذہبی طاقتوں کے ہاتھ میں جا چکی ہے اور زمانہ تیزی۔ہلاکتوں کی طرف جا رہا ہے۔احمدیت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔احمدیت دنیا کو ہلاکتوں سے بچانے کا آخری ذریعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔آخری ان معنوں میں کہ اگر یہ بھی نا کام ہو گیا تو دنیا نے لازما ہلاک ہو جاتا ہے اور اگر کامیاب ہو جائے تو دنیا کو لیے عرصہ تک اس قسم کی ہلاکتوں کا خوف دامنگیر نہیں رہے گا۔دعوت الی اللہ کے تقاضے داعی الی اللہ بننے کے کیا تقاضے ہیں اور وہ کس طرح پورے کئے جاسکتے ہیں۔اس بارے میں حضور نے سورۃ حم السجدہ: ۳۴ ومَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وقَالَ انَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا:۔