دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 214
214 دوسرے ممالک میں بھی خوب چرچا ہوا اور کروڑوں لوگوں تک سرکاری ذرائع سے اسلام کا پیغام پہنچ گیا۔الحمدللہ علی ذالک۔حضور نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا کے فضل سے یورپ میں اب ایسی ہوا چلی ہے کہ اہل یورپ دلیل سننے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔تحریک بیوت الحمد سپین میں تعمیر بیت کی توفیق ملنے پر ہر احمدی کا دل حمد باری تعالیٰ سے لبریز تھا اس حمد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرموده ۲۹/اکتوبر ۱۹۸۲ء (اخاء ۱۳۶۱ ہش ) میں ارشاد فرمایا کہ خدا کے گھر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہمیں غرباء کیلے مکان بنوانے کی طرف بھی متوجہ ہونا چاہیئے حضور نے اس منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی طرف سے اس فنڈ میں دس ہزار روپے دینے کا اعلان فرمایا۔اس وقت تک تحریک بیوت الحمد کے تحت ۱۰۰ کوارٹرز تعمیر ہو چکے ہیں اور ان میں خاندان آباد ہو چکے ہیں۔داعی الی اللہ بننے کی تحریک سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۹۸۳ء کے آغاز میں ہی اپنے متعدد خطبات جمعہ میں جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ موجودہ زمانہ اس امر کا متقاضی ہے کہ ہر احمدی مرد، عورت، جوان، بوڑھا اور بچہ دعوت الی اللہ کے فریضہ کو ادا کرنے کیلئے میدان عمل میں اُتر آئے تا کہ وہ