دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 209 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 209

209 عشاء حضور نے قصر خلافت میں دعوت ولیمہ کا اہتمام فرمایا جس میں اڑھائی صد احباب جماعت شامل ہوئے جن میں غرباء بھی کثیر تعداد میں مدعو تھے۔آخری خطاب ۲ مئی ۱۹۸۲ء کو حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی پندرہ روزہ تربیتی کلاس سے اختتامی خطاب فرمایا جو کسی جماعتی تنظیم سے حضور کا آخری خطاب ہے۔ربوہ میں آخری خطبہ جمعہ ۲۱ مئی ۱۹۸۲ء کو حضور نے ربوہ میں آخری خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور ۲۳ مئی کو حضور اسلام آباد تشریف لے گئے۔حضور کی علالت اور انتقال پر ملال قیام اسلام آباد کے دوران ۲۶ مئی ۱۹۸۲ء کو حضور پر نور کی طبیعت علیل ہوگئی۔بر وقت علاج سے بفضل تعالیٰ افاقہ ہو گیا۔لیکن اس مئی کو اچانک طبیعت پھر خراب ہوگئی۔ڈاکٹری تشخیص سے معلوم ہوا کہ دل کا شدید حملہ ہوا ہے۔علاج کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور ۸ جون تک صحت میں تبدر یج بہتری پیدا ہوتی گئی۔لیکن ۸، ۹ جون یعنی منگل اور بدھ کی درمیانی شب پونے بارہ بجے کے قریب دل کا دوبارہ شدید حملہ ہوا اور بقضائے الہی پونے ایک بجے شب ”بیت الفضل اسلام آباد میں حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے۔