دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 210
210 إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۱۹ جون ۱۹۸۲ء کو حضور کا جسدِ اطہر اسلام آباد سے ربوہ لایا گیا۔اجون کوسیدنا حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ ایح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعد نماز عصر احاطہ بہشتی مقبرہ میں نماز جنازہ پڑھائی جس میں ایک لاکھ کے قریب احباب شریک ہوئے۔نماز جنازہ کے بعد حضرت مصلح موعود کے پہلو میں جانب شرق حضور کی تدفین عمل میں آئی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سوے برس کی عمر پائی۔اولاد صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا لقمان احمد صاحب، صاحبزادی امتہ الشکور بیگم صاحبہ، صاحبزادی امتہ الحلیم بیگم صاحبہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ ۱۹۲۸ء تا ۲۰۰۳ء ابتدائی زندگی ہمارے پیارے امام حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت مصلح موعود کے حرم ثالث حضرت سیدہ ام طاہر مریم بیگم صاحبہ کے بطن سے ۱۸ دسمبر ۱۹۲۸ء کو پیدا ہوئے۔(الفضل ۲۱ دسمبر ۱۹۲۸ء)