دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 208
208 إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِليهِ رَاجِعُونَ ۴ دسمبر کی شام ۴ بجے مرحومہ کا جنازہ احاطہ بہشتی مقبرہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے پڑھا جس میں پچاس ہزار احباب نے شرکت کی۔عقد ثاني حضرت سیدہ بیگم صاحبہ کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو ۴۷ سال سے زائد رفاقت کا شرف حاصل ہوا۔آپ میں وہ تمام خوبیاں جو خلیفہ وقت کی رفیقہ حیات میں ہونی چاہئیں پائی جاتی تھیں۔ایسی رفیقہ حیات کی جدائی قدرتی طور پر حضور کے لئے عظیم صدمہ کا موجب تھی وہاں حضور کے فرائض خلافت اور دینی مہمات میں ایک طرح سے روک اور حرج کا موجب بھی تھی۔لہذا خالص للہی اور دینی ضرورت کو پیش نظر رکھ کر حضرت خلیفتہ امیج الثالث نے متواتر چالیس دن دعا ئیں اور چند بزرگان سلسلہ کو سات دن تک استخارہ اور دعائیں کرنے کا ارشاد فرمایا اور جب خدا تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی بشارتوں کے مطابق انشراح صدر ہوگیا تو حضور نے نکاح ثانی کا فیصلہ کیا اور مکرم خان عبدالمجید خاں صاحب آف ویرووال کی صاحبزادی سیدہ طاہرہ صدیقہ بیگم صاحبہ سے مورخہ ۱۱ اپریل ۱۹۸۲ء کو بیت مبارک ربوہ میں بعد نماز عصر حضور نے اپنے عقد ثانی کا اعلان ایک ہزار حق مہر پر فرمایا۔نماز مغرب سے قبل کے مردوں اور تین خواتین پر مشتمل حضور کی بارات خان عبدالمجید خاں صاحب کے گھر گئی اور کمال سادگی کے ساتھ تقریب رخصتانہ عمل میں آئی۔اگلے روز ۱۲/ اپریل ۱۹۸۲ء کو بعد نماز