دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 14
14 ج) نماز عصر کے بعد سے سورج کے غروب ہونے تک نفل نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔(1) صبح کی نماز کے بعد سے سورج کے نکلنے تک نقل نہیں پڑھنے چاہئیں۔۴۔تعداد رکعات فجر: دوسنت، دو فرض سنتیں اگر فرض سے پہلے نہ پڑھی جاسکیں تو فرضوں کے بعد پڑھ لینا جائز ہے۔ظہر: چارسنت ، چار فرض۔بعد میں دو یا چارسنتیں۔پہلی چارسنتوں کی بجائے دو پڑھنا بھی جائز ہے۔عصر چار فرض مغرب: تین فرض، دوسنت عشاء چار فرض۔دوسنت۔پھر تین رکعت وتر ۵_نوافل فجر کے علاوہ باقی ہر اذان اور اقامت کے درمیان دو نقل۔i نماز تہجد کے کم از کم دو نفل زیادہ سے زیادہ آٹھ۔iii- نماز اشراق کے دو یا چار نفل۔یہ نماز سورج نکلنے کے بعد کچھ دن چڑھنے تک ادا کی جاتی ہے۔iv- نماز چاشت کے دو یا چار نفل۔اس کا وقت اشراق کے کچھ دیر بعد ہے۔