دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 13
13 ظہر کا وقت سورج کے ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے اور اس وقت ختم ہو جاتا ہے جب کسی چیز کا سایہ اس کی اونچائی سے بڑھ جائے یہ سایہ اس سایہ کے علاوہ ہے جو کسی چیز کا ٹھیک دوپہر کے وقت ہوتا ہے۔ظہر کا وقت ختم ہونے سے شروع ہوتا اور دھوپ کا رنگ زرد ہونے تک رہتا ہے۔مجبوری کی صورت میں سورج کے غروب ہونے تک پڑھی جاسکتی ہے۔مغرب سورج کے غروب ہو جانے کے بعد سے اس وقت تک رہتا ہے جب تک کہ مغرب کی جانب سرخی اور سفیدی باقی رہے۔یعنی شفق کے آخری وقت تک۔عشاء شفق کے ختم ہونے سے شروع ہوتا ہے اور آدھی رات تک رہتا ہے۔اگر کسی مجبوری کی وجہ سے آدھی رات تک نہ پڑھی گئی ہو تو اس کے بعد بھی نجر سے پہلے ادا کی جاسکتی ہے۔اوقات ممنوعہ مندرجہ ذیل اوقات میں نماز پڑھنا ممنوع ہے۔(الف) جب سورج نکل رہا ہو یا جب غروب ہورہا ہو۔(ب) جب سورج سر پر ہو یعنی ٹھیک دوپہر کے وقت۔