دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 15 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 15

15 ۶۔شرائط نماز ومسائل وضو نماز کیلئے جسم، لباس اور جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے اگر انسان جنبی ہو یعنی منی خارج ہو گئی ہو یا مجامعت کی ہو تو پہلے غسل کرنا ضروری ہے۔اگر کسی مجبوری کے باعث غسل نہ کر سکے تو تیم کر کے نماز ادا کر سکتا ہے۔ے۔نماز سے قبل وضو کرنا ضروری ہے۔وضو کا طریق یہ ہے کہ تین مرتبہ ہاتھ پہنچوں تک دھوئے پھر تین مرتبہ کھلی کرے۔تین دفعہ ناک میں پانی ڈال کر اسے صاف کرے۔تین مرتبہ منہ دھوئے۔پھر کہنیوں تک ہاتھ تین مرتبہ دھوئے پھر ہاتھ تر کر کے سر کا مسح کرے پیشانی سے گڈی تک پھر انگلی کان کے اندر پھرائے اور انگوٹھوں کو کان کی پشت پر سے گزارے۔پھر دائیں اور بائیں پاؤں کو تین تین مرتبہ دھوئے۔اگر پانی کی قلت ہو تو دود و یا ایک ایک مرتبہ دھونا بھی جائز ہے۔۸۔اگر پانی بالکل میسر نہ ہو یا اس قدر کم ہو کہ صرف پینے کے لئے کافی ہو یا وضو کرنے یا نہانے سے بیماری پیدا ہونے یا پڑھنے کا ڈر ہو تو تیم کر لینا چاہئے۔تیمّم کا طریق یہ ہے کہ پاک مٹی یا کچی دیوار پر ہاتھ مار کر منہ پر ملے اور دوسری مرتبہ ہاتھ مار کر دونوں ہاتھوں پر کہنیوں یا کلائی تک ملے۔ایک مرتبہ ہاتھ مار کر تمیم کرنا بھی مسنون ہے۔۹۔غسل اور وضو کیلئے پانی پاک صاف ہونا چاہئے۔چشموں، ندی نالوں،