دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 131
131 تعویذ گنڈے کرنا ہمارا کام نہیں۔ہمارا کام تو صرف اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنا ہے“۔(ملفوظات جلد دہم صفحہ ۲۰۳) تمباکونوشی آج کل سگریٹ نوشی عام ہے اور فیشن میں داخل ہے۔کثرت استعمال کے باعث اس کو ضروری سمجھ لیا گیا ہے اور نقصان کے پہلو کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات درج ذیل ہیں۔حضور فرماتے ہیں:۔انسان عادت کو چھوڑ سکتا ہے بشرطیکہ اس میں ایمان ہو اور بہت سے ایسے آدمی دنیا میں موجود ہیں جو اپنی پرانی عادت کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ ہمیشہ شراب پیتے چلے آئے ہیں۔بڑھاپے میں آ کر جب کہ عادت کو چھوڑ نا خود بیمار پڑنا ہوتا ہے بلا کسی خیال کے چھوڑ بیٹھتے ہیں اور تھوڑی سی بیماری کے بعد اچھے بھی ہو جاتے ہیں۔میں حقہ کو منع کہتا اور نا جائز قرار دیتا ہوں مگر ان صورتوں میں کہ انسان کو کوئی مجبوری ہو۔یہ ایک لغو چیز ہے اور اس سے انسان کو پر ہیز کرنا چاہئے“۔(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۵۹ نیا ایڈیشن ) ۲۔نیز فرمایا: " تمباکو کے بارے میں اگر چہ شریعت نے کچھ نہیں بتایا لیکن ہم اس کو مکر وہ جانتے ہیں اور ہم یقین کرتے ہیں کہ اگر یہ آنحضرت صلی اللہ