دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 130 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 130

130 لوگ جن کو اللہ تعالیٰ کی محبت کا ذوق ہوتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے عشق میں فنا شدہ ہوتے ہیں انہوں نے گنتی نہیں کی اور نہ اس کی ضرورت سمجھی“۔( ملفوظات جلد ہفتم صفحہ ۱۸) تعویذ گنڈے فقراء اور صوفیاء کا ایک طریق یہ ہے کہ بیماریوں سے شفایابی، مشکلات کے ڈور ہونے ، خوشحالی کے حصول اور مقاصد میں کامیابی کیلئے یا سفر وغیرہ میں محفوظ رہنے کیلئے امام ضامن باندھتے ہیں۔یا تعویذ لکھ کر دیتے ہیں اور قسم قسم کی قربانیاں کرنے کیلئے کہتے ہیں اور مختلف قسم کے عمل بتلاتے ہیں۔جو نہایت مضحکہ خیز ہوتے ہیں۔خود ہی کچھ وہم دلوں میں پیدا کرتے ہیں اور پھر ان کا علاج تجویز کرتے ہیں جہلاء کا تو ذکر کیا اچھے پڑھے لکھے اور سمجھدار لوگ تعویذوں پر اعتقاد رکھتے اور گلے میں ڈالتے ، یا بازوؤں پر باندھتے ہیں۔اسی طریق کے مطابق ایک دن رام پور کے ایک شخص نے کچھ حاجات تحریری طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیں۔حضور علیہ السلام نے فرمایا:۔اچھا ہم دعا کریں گے۔وہ شخص حیران ہو کر پوچھنے لگا۔آپ نے میری عرضداشت کا جواب نہیں دیا۔حضور نے فرمایا۔میں نے تو کہا ہے کہ ہم دعا کریں گئے۔اس پر وہ شخص کہنے لگا۔حضور کوئی تعویذ نہیں کیا کرتے؟ فرمایا: