دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 107 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 107

107 خدائے تعالیٰ نے اپنی فعلی شہادت سے یعنی سورج اور چاند کو مقررہ تاریخوں میں گرہن لگا کر ثابت کر دیا کہ:۔ا۔ہمارے آقاسید و مولی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشنگوئی درست ہے اور چودہ سو سال قبل ایک اتمی غیب کی ایسی خبر اپنے پاس سے بنا کر پیش نہیں کر سکتا تھا۔یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک بین نشان ہے۔۲۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعاوی میں راست باز اور واقعی وہی مہدی ہیں جن کی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کیونکہ کوئی جھوٹا مدعی سورج اور چاند کو گرہن نہیں لگا سکتا۔پھر حدیث میں آتا ہے:۔دوسری حدیث عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ لا إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يَّجَدِّدُلَهَا دِيْنَهَا (ابوداؤد جلد ۲ صفحه (۲۴۱) حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس امت کے لئے ہر صدی کے سر پر ایک مجد دمبعوث فرمایا کرے گا جو آکر دین کی تجدید کرے گا۔