دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 108 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 108

108 سب محدثین کا اس حدیث کی صحت پر اتفاق ہے اور خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت نے اس کے صحیح ہونے کو ثابت کر دیا ہے۔چنانچہ اس پیشگوئی کے بموجب ہر صدی کے سر پر مجدد ہوتے رہے۔فہرست مجددین نواب صدیق حسن خان صاحب نے اپنی کتاب بیج الکرامہ کے صفحہ ۱۳۵ تا ۱۳۹ پر پیش کی ہے۔چودہویں صدی کے آغاز پر ہی حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام نے مہدی اور مسیح ہونے کا دعویٰ کیا اور سورج وچاند نے رمضان کی مقررہ تاریخوں میں گرہن ہو کر اس کی تصدیق کر دی چنانچہ حضور کردی فرماتے ہیں:۔آسماں میرے لئے تو نے بنایا اک گواہ چاند اور سورج ہوئے میرے لئے تاریک و تار پھر فرماتے ہیں:۔وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا تیسری حدیث جب سورۃ جمعہ کی یہ آیت نازل ہوئی:۔وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمع : ٤) ترجمعہ: اور اُن ( یعنی صحابہ کرام) کے سوا ایک دوسری قوم میں بھی وہ (یعنی اللہ ) اس (رسول) کو بھیجے گا جو ابھی تک ان سے نہیں ملی۔تو صحابہ نے