دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 303
303 روزہ رکھنے کی تحریک فرمائی۔10 اکتوبر 2011 ء - جرمنی کے شہر Vechta میں حضور انور نے بیت القادر کا سنگ بنیا د رکھا۔15 اکتوبر 2011ء کوحضور انور نے بیلجیئم کے شہر بروسلز میں بیت المجیب کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر متعدد عمائدین نے اپنے خطابات میں جماعت کی اس کوشش کو سراہا۔اس کے بعد حضور انور نے خطاب فرمایا۔10 نومبر 2011ء کو حضور انور کی طرف سے پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کے نام قیام امن کیلئے لکھا ہوا خط کہا بیر کے امیر مکرم شریف عودہ صاحب نے ولیکن میں پوپ کو دستی پہنچایا۔☆ حم 3 دسمبر 2011ء - پادری ہنری مارٹن کلارک کے پڑپوتے۔Mr Jolyn Martyn Clarke نے حضور انور سے ملاقات کی۔خطبہ جمعہ 9 دسمبر 2011 ء میں فرمایا کہ حضور انور نے عیسائی پوپ جناب پوپ بینڈ یکٹ کو امن و آشتی کے قیام میں کردار ادا کرنے کے حوالہ سے ایک خط تحریر فرمایا ہے۔سال 2012ء 13 جنوری 2012ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے ہر احمدی کو ستغفار کرنے اور اسے حرز جان بنانے کی تحریک فرمائی۔