دینی نصاب — Page 351
ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے اولاد کے لئے دردمندانہ دُعائیں تو نے دن دکھایا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احساں تیری ثنا میں گاما صد شکر ہے خدایا صد شکر ہے خدایا تو روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي تین جو پسر ہیں تجھ سے ہی یہ ثمر ہیں! میرے بار و بر ہیں تیرے غلام در ہیں سچے وعدوں والا منکر کہاں کدھر ہیں روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پر تیری رحمت دے رُشد اور ہدایت اور عمر اور عزت روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَاني 351