دینی نصاب — Page 352
لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر ڈور ہر اندھیرا دن ہوں مرادوں والے پر نور ہو سویرا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي اس کے ہیں دو برادر ان کو بھی رکھیو خوشتر تیرا بشیر کر فضل احمد تیرا شریف اصغر یکسر رحمت سے کر معطر یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي اہل وقار ہوویں فخر دیار ہوویں حق پر شار ہوویں مولی کے یار ہوویں با برگ و بار ہوویں اک یہ سے ہزار ہوویں روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَاني خدایا! تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر اولاد کہا ہرگز نہیں ہوں گے برباد بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد خبر مجھ کو تو نے بار ہا دی فسُبحان الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي 352