دینی نصاب — Page 286
تھا۔اس سفر میں حضور نے ناروے، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، اسپین اور انگلستان کا دورہ کیا اور وہاں کے مشنوں کا جائزہ لیا۔سفر کے دوران تبلیغ و تربیت اور مجالس عرفان کے علاوہ استقبالیہ تقاریب کے ۱۸ پریس کا نفرنسوں اور زیورک میں ایک پبلک لیکچر کے ذریعہ اہل یورپ کو پیغام حق پہنچایا۔انگلستان میں دو نئے مشن ہاؤسوں کا افتتاح کیا۔یورپ کے ان ممالک میں ہر جگہ حضور نے مجلس شوریٰ کا نظام قائم فرمایا۔نیز حضور نے تمام ممالک کے احمدیوں کو توجہ دلائی کہ وہ شرح کے مطابق لازمی چندوں کی ادائیگی کریں۔۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو حسب پروگرام حضور نے مسجد بشارت سپین کا تاریخ ساز افتتاح فرمایا اور واضح کیا کہ احمدیت کا پیغام امن و آشتی کا پیغام ہے اور محبت و پیار سے اہل یورپ کے دل اسلام کیلئے فتح کئے جائیں گے۔مسجد بشارت پیڈ رو آباد کے افتتاح کے وقت مختلف ممالک سے آنے والے قریباً دو ہزار نمائندے اور دو ہزار کے قریب اہالیان سپین نے شرکت کی۔ریڈیو، ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعہ مسجد بشارت کے افتتاح کا سارے یورپ بلکہ دوسرے ممالک میں بھی خوب چرچا ہوا۔اور کروڑوں لوگوں تک سرکاری ذرائع سے اسلام کا پیغام پہنچ گیا۔الحمد اللہ علی ذالک ! حضور نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا کے فضل سے یورپ میں اب ایسی ہوا چلی ہے کہ اہل یورپ دلیل سننے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔تحریک بیوت الحمد سپین میں تعمیر مسجد کی توفیق ملنے پر ہر احمدی کا دل حمد باری تعالیٰ سے لبریز ہے۔اس حمد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حضور نے خطبہ جمعہ فرموده ۲۹ / اخا ء ۱۳۶۱ بهش اکتوبر ۱۹۸۲ء میں ارشاد فرمایا کہ خدا کے گھر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہمیں غرباء کیلئے مکان بنوانے کی طرف بھی متوجہ ہونا چاہیئے۔حضور نے اس منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی طرف سے اس فنڈ میں دس ہزار روپے دینے کا اعلان فرمایا۔286