دینی نصاب

by Other Authors

Page 285 of 377

دینی نصاب — Page 285

فرمایا۔آپ کی نگرانی میں اس تنظیم نے بڑی تیز رفتاری سے ترقی کی۔حضرت مصلح موعود کی زندگی کے آخری سال میں اس تنظیم کا بجٹ ایک لاکھ ۷۰ ہزار روپے تھا جو خلافت ثالثہ کے آخری سال میں بڑھ کر دس لاکھ پندرہ ہزار تک پہنچ گیا۔نومبر ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۶ء تک آپ نائب صدر خدام الاحمد یہ رہے۔۱۹۹۰ء کے جلسہ سالانہ پر آپ نے پہلی مرتبہ اس عظیم اجتماع میں خطاب فرمایا۔اس کے بعد قریباً ہر سال جلسہ سالانہ کے موقعہ پر خطاب فرماتے رہے۔۱۹۶۱ء میں آپ افتاء کمیٹی کے ممبر مقرر ہوئے۔۱۹۲۷ء سے نومبر ۱۹۲۹ء تک مجلس خدام الاحمدیہ کے صدرر ہے۔یکم جنوری 1920ء کو فضل عمر فاؤنڈیشن کے ڈائر یکٹر مقرر ہوئے۔۱۹۷۲ء میں جماعت احمدیہ کے ایک نمائندہ پانچ رکنی وفد نے حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی قیادت میں پاکستان اسمبلی کے سامنے جماعت احمدیہ کے موقف کی حقانیت کو دلائل و براہین سے واضح کیا۔آپ اس وفد کے ایک رکن تھے۔یکم جنوری ۱۹۷۹ ء کو آپ صدر مجلس انصار اللہ مقرر ہوئے اور خلیفہ منتخب ہونے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔۱۹۸۰ء میں آپ احمد یہ آرکیٹکٹس اینڈ انجینیرز ایسوسی ایشن کے سرپرست مقرر ہوئے۔جلسہ سالانہ ۱۹۸ء کے موقعہ پر اس ایسوسی ایشن نے جلسہ کی تقاریر کا ساتھ کے ساتھ انگریزی اور انڈو نیشین زبان میں ترجمہ پیش کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔دور خلافت ۱۰ جون ۱۹۸۲ ء کو حضرت مصلح موعودؓ کی مقررکردہ مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس بعد نماز ظہر مسجد مبارک میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل الاعلیٰ تحریک جدید منعقد ہوا اور آپ کو بالا تفاق خلیفہ اسیح الرابع منتخب کیا گیا اور تمام حاضرین مجلس نے انتخاب کے معابعد حضور کی بیعت کی۔حضور ۲۸ جولائی ۱۹۸۲ء کو یورپ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔آپ کے پروگرام کا بڑا مقصد مختلف مشنوں کی کارکردگی کا جائز لینا اور مسجد اسپین کا معینہ پروگرام کے مطابق افتتاح کرنا 285