دینی نصاب

by Other Authors

Page 324 of 377

دینی نصاب — Page 324

چھٹا باب نظام جماعت احمدیہ یاد رکھنا چاہئیے کہ سارے نظام کا محور اور مقتدر اعلیٰ خلیفہ وقت کی ذات ہے۔عالمگیر جماعت کی شاخیں دیہاتوں اور شہروں سے نکل کر ضلعوں ،صوبوں اور ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیں جو سب تسبیح کے دانوں کی طرح ایک مضبوط اور مربوط دھاگے میں منسلک ہیں۔جس جگہ بھی تین یا اس سے زائد افراد جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتے ہوں وہاں با قاعدہ جماعت قائم کر دی جاتی ہے اور حسب حالات بذریعہ نامزدگی یا بذریعہ انتخاب وہاں ایک صدر مقرر کر دیا جاتا ہے۔بڑی جماعتوں میں امارت کا نظام قائم ہے۔اس لحاظ سے ہر مقامی جماعت کا صدر یا امیر اعلیٰ عہد یدار ہوتا ہے پھر ہر ضلع یا صوبہ کی جماعتوں کا ایک امیر مقرر ہوتا ہے پھر اس سے اوپر تمام ملک کا ایک نیشنل امیر ہوتا ہے۔اس کے علاوہ جماعتی نظام کے مختلف شعبے قائم ہیں اور اس کے نگران سیکریٹری کہلاتے ہیں مثلاً سیکریڑی مال۔سیکریڑی تعلیم۔سیکریڑی جائیداد۔سیکریڑی ضیافت وغیرہ۔یہ تمام عہدیدار بذریعہ انتخاب یا بعض حالتوں میں بذریعہ نامزدگی مقرر ہونے پر محض رضا کارانہ طور پر اخلاص اور قربانی کے ساتھ جماعت کی خدمات بجالانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ان مقامی ضلعی صو بائی اور ملکی عہدیداروں کے علاوہ خلیفہ وقت کی نگرانی میں مندرجہ ذیل اہم ادارے کام کرتے ہیں :۔324