دینی نصاب

by Other Authors

Page 323 of 377

دینی نصاب — Page 323

(1) جرمنی (2) ہالینڈ (3) فرانس (4) غانا (5) بورکینافاسو ( 6 ) ببینن (7) نائیجیریا (8) کینیڈا (9) جرمنی (10) سوئزرلینڈ (11) بلجیم ( 12 ) سپین (13) نیروبی (14) کینیا (15) تنزانیہ (16) یوگینڈا (17) ڈنمارک (18) سویڈن (19) ناروے(20) ماریشس (21) بھارت (22) سنگاپور (23) آسٹریلیا (24) منجی (25) نیوزی لینڈ (26) جاپان (27) یوایس اے (28) اٹلی۔خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے 5 سال بعد خلافت احمدیہ کے قیام پر 100 سال مکمل ہونے پر خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی منائی گئی جس میں بہت سے علمی و روحانی پروگرام ہوئے اور حضور نے 27 مئی 2008 ءکولندن میں خطاب فرمایا جو بیک وقت قادیان ربوہ اور لندن سے نشر ہوا۔اس موقع پر آپ نے خلافت احمدیہ کی اہمیت و برکات کا ذکر کرنے کے بعد خلافت کے عظیم الشان مقام ومرتبہ پر روشنی ڈالی اور ساری دنیا کے افراد کو اس سے وابستہ ہونے کی طرف توجہ دلائی۔اس موقعہ پر حضور نے ایک عہد بھی دہرایا جو ساری دُنیا کے احمدیوں نے آپ کی معیت میں کھڑے ہو کر دہرایا۔اللہ تعالیٰ حضور انور کوصحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے اور ہر آن آپ کی صحت و عمر میں برکت دے اور آپ کے بابرکت دور خلافت میں اسلام احمدیت کو عظیم فتوحات عطا فرمائے۔آمین۔323