دینی نصاب

by Other Authors

Page 325 of 377

دینی نصاب — Page 325

مجلس شوری یا مجلس مشاورت یہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک تو انٹرنیشنل شوری ہے جو خلیفہ وقت کی موجودگی میں منعقد ہوتی ہے جس میں تمام عالمگیر جماعتوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔دوسرے ملکی شوری ہوتی ہے جس میں اُس ملک کی مجلس عاملہ کے علاوہ تمام جماعتوں کے امراء وصدر صاحبان اور جماعتوں کے منتخب نمائندے شریک ہو کر اہم جماعتی مشورے کرتے اور اپنی تجاویز خلیفہ وقت کی خدمت میں راہنمائی اور منظوری کیلئے پیش کرتے ہیں۔اس ضمن میں یہ بات یادر کھنے والی ہے کہ ملکی شوریٰ ہو یا انٹرنیشنل شوری ہو اس کے نمائندوں کا یہ فرض ہوتا ہے کہ تمام تجاویز غور اور مشورہ کرنے کے بعد اپنی تجاویز خلیفہ وقت کی خدمت میں پیش کر دیں۔آخری فیصلہ خلیفہ وقت کا ہوتا ہے۔خواہ وہ شوریٰ کی سفارشات کو پورے طور پر منظور فرمالیں یا ترمیم کے ساتھ منظوری عطا فرمائیں یا ان سفارشات کو کلیۂ نامنظور کر کے اس کے نقصانات وغیرہ کے بارے میں راہنمائی فرماتے ہوئے نئی ہدایات جاری فرمائیں۔جو بھی فیصلہ خلیفہ وقت کی طرف سے صادر ہو، جماعت اس کو پورے انشراح صدر کے ساتھ تسلیم کرتی ہے کیونکہ جماعت اس عقیدہ اور یقین پر قائم ہے کہ خلیفہ وقت دعا اور غور وفکر کے بعد اللہ کی راہنمائی سے فیصلہ صادر فرماتے ہیں اور جماعت بارہا مشاہدہ کر چکی ہے کہ اللہ تعالی خلیفہ وقت کے فیصلوں میں برکت بخشتا ہے۔صدر انجمن احمدیہ یہ جماعت کا سب سے بڑا اور اہم ادارہ ہے جو بانی جماعت احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی زندگی ہی میں قائم فرمایا تھا۔جماعت کے لازمی چندہ جات کا انتظام والتزام اور تمام تربیتی تعلیمی تبلیغی اور رفاہی کاموں کی نگرانی اس انجمن کے سپر د ہے۔تمام مقامی ضلعی اور 325