دینی نصاب

by Other Authors

Page 317 of 377

دینی نصاب — Page 317

وہاں دکھائے جارہے ہیں۔ان پروگراموں کے نتیجہ میں بہت اچھا رد عمل دیکھنے میں مل رہا ہے۔ایک صاحب جو مسلمان ہیں گھانا کے ویسٹرن ریجن سے لکھتے ہیں کہ میں آپ کی جماعت کا پروگرام بہت شوق سے دیکھ رہا ہوں۔میرے نزدیک اسلام میں صرف جماعت احمدیہ ہی واحد فرقہ ہے جو اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہے۔میں نے اور بھی کئی فرقوں کے پروگرام دیکھے ہیں لیکن جو تعلیمات آپ پیش کرتے ہیں وہی حقیقی اسلامی تعلیمات ہیں۔انشاء اللہ میں بھی آپ کی جماعت میں شامل ہو جاؤں گا۔(خطاب فرموده بر موقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ 2016ء، دوسرا روز ) اس سے پہلے مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کے تین چینل پوری دنیا میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا کام کر رہے تھے۔ایم ٹی اے انٹرنیشنل افریقہ کے اجرا کے ساتھ اب ان کی تعداد چار ہوگئی ہے۔(1) mta الأولى جسکے ذریعہ سے یورپ کے علاوہ باقی دنیا میں تبلیغ کا کام ہورہا ہے گویا اہل افریقہ پہلے ایم ٹی اے الاولیٰ کی نشریات سے ہی استفادہ کرتے تھے ) (2)mta الثَّانِيَہ جس کے ذریعہ یورپ میں تبلیغ کا کام ہو رہا ہے۔(3)mta3 - الْعَرَبِيَّه جس کے ذریعہ سے عرب ممالک میں تبلیغ کا کام ہو رہا ہے۔(4) اور اب سال 2016ء میں چوتھا چینل ایم ٹی اے انٹرنیشنل افریقہ کا مبارک اجرا ہوا ہے جس کے ذریعہ خصوصیت کے ساتھ پورے افریقہ میں تبلیغ واشاعت کا کام شروع ہو چکا ہے۔خلافت خامسہ اور تعمیر مساجد دینِ اسلام میں مسجد کی ایک خاص اہمیت ہے۔یہ خدا کا گھر کہلاتا ہے جہاں دن میں کم از کم پانچ مرتبہ خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کی جاتی ہے۔مساجد جہاں افراد جماعت کی تعلیم و 317