دینی نصاب — Page 318
تربیت کا ایک اہم ذریعہ ہیں وہاں غیروں میں تبلیغ اور قبول حق کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔حضور انور یورپ کے شہر شہر اور قریہ قریہ میں خدا کا گھر بنانا چاہتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے دورہ بلجئیم 2009 ء کے حوالہ سے خطبہ جمعه ۲۱ را گست ۲۰۰۹ء میں ارشاد فرمایا کہ : میں نے وہاں کی جماعت کو یہ ہدایت دی ہے کہ برسلز شہر میں مسجد کے لئے جگہ تلاش کریں تا کہ ہم بلجیم میں جلد ہی مسجد تعمیر کر سکیں۔انشاء اللہ۔اور امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ جلد وہاں مسجد کی تعمیر کی صورت حال پیدا بھی ہو جائے گی۔حضور پر نور نے فرمایا : اللہ تعالیٰ میری اس خواہش کو بھی پورا فرمائے کہ جو پہلی Phase ہے اس میں ہم یورپ کے ہر ملک میں جہاں مسجدیں نہیں ہیں آئندہ پانچ چھ سالوں میں کم از کم ایک مسجد بنالیں۔پھر انشاء اللہ جب ایک مسجد بن جائے گی تو ان میں اضافہ بھی ہوتا چلا جائے گا۔“ خطبه جمعه فرموده ۲۱ /اگست ۲۰۰۹ء) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنے خطبہ جمعہ 27 اپریل 2012ء میں فرماتے ہیں : یورپ میں مختلف ممالک میں گزشتہ سات آٹھ سال میں 44 مساجد کا اضافہ ہوا ہے۔2003ء میں جب مسجد بیت الفتوح کا افتتاح ہوا ہے تو اس سے پہلے با قاعدہ مسجد صرف ایک مسجد مسجد فضل تھی۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت یوکے کو 14 نئی مساجد بنانے کی توفیق ملی ہے۔“ (خطبہ جمعہ 27 اپریل 2012ء، الفضل انٹر نیشنل 8 مئی 2012ء) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پوری دنیا میں ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں مساجد کا اضافہ ہورہا ہے۔صرف خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں ۲۰۰۳ء سے لیکر اب تک 3000 سے 318