دینی نصاب — Page 316
وقت کے مطابق ٹھیک چار بجے سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسجد فضل لندن کے ایم ٹی اے انٹر نیشنل کے ٹرانسمشن آفس میں تشریف لائے۔حضورانور نے ایک بٹن دبا کر ایم۔ٹی۔اے انٹرنیشنل افریقہ کا آغاز فرمایا۔حضور پرنور نے چینل پر نشر ہونے والا مختصر پروگرام ملاحظہ فرمایا اور دعا کروائی۔یہ کارروائی ایم ٹی اے انٹرنیشنل پر لائیو نشر ہوئی جسے پوری دُنیا کے احمدیوں نے دیکھا اور حضور کے ساتھ دعا میں شامل ہوئے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 13 اگست کو جلسہ سالانہ یو۔کے 2016 ء کے دوسرے روز جماعتی ترقیات پر مشتمل خطاب میں ایم۔ٹی۔اے انٹر نیشنل افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ایم ٹی اے افریقہ بھی شروع ہوا ہے۔یکم اگست 2016 ءکو اس کا آغاز ہوا جو وہاں کی مقبول ترین سیٹلائٹ کے ذریعہ چوبیس گھنٹے اپنی نشریات پیش کرے گا۔اس چینل پر افریقہ کی ضروریات کے مطابق خصوصی پروگرام کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔اس چینل پر اصل آڈیو کے ساتھ بیک وقت چار زبانوں کے تراجم نشر کرنے کی صورت موجود ہے۔ماریشس میں ایم ٹی اے افریقہ کا پہلا سٹوڈیو کمل ہو چکا ہے۔کام کا آغاز ہوچکا ہے۔گھانا میں وہاب آدم سٹوڈیو بھی اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے۔اس میں جدید ترین آلات رکھے گئے ہیں۔اس کا شمار گھانا کے بہترین سٹوڈیوز میں ہوگا۔پھر گھانا، نائیجیریا ، سیرالیون، تنزانیہ اور یوگینڈا میں با قاعدہ ایم ٹی اے کی ٹیم بن چکی ہے۔ایم ٹی اے گھانا کی ٹیم نے آٹھ سیریز ، کل اڑسٹھ پروگرام ریکارڈ کئے ہیں جو نیشنل ٹی وی ، جی ٹی وی ، سائن پلس پر نشر ہو چکے ہیں۔اسی طرح جلسہ سالانہ ، ذیلی تنظیموں کے اجتماعات اور مختلف پروگرامز 316