دینی نصاب

by Other Authors

Page 293 of 377

دینی نصاب — Page 293

تحریک فرمائی۔بفضلہ تعالیٰ جماعت نے والہانہ لبیک کہا۔اس جدید پریس کا اسی سال ۱۹۸۷ء میں افتتاح عمل میں آیا ہے۔کلمہ طیبہ کی حفاظت کی خصوصی تحریک ۱۹۸۴ء سے پاکستان میں کلمہ طیبہ کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔اور احمد یہ مساجد سے کلمہ طیبہ کو مٹایا گیا اور کلمہ کا بیج لگانے والے احمدیوں کو قید کیا گیا۔حضور انور نے اس سلسلہ میں احباب جماعت اور خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں کو کلمہ طیبہ کی حفاظت کی خاطر ہر قربانی پیش کرنے کیلئے تیار فرمایا۔سیدنا بلال فنڈ جماعت احمدیہ کے شہداء کے ورثاء اور اُن کے اہل وعیال کی کفالت کیلئے حضور انور نے سیدنا بلال فنڈ کے نام سے تحریک فرمائی۔بفضلہ تعالیٰ جماعت نے اس میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اب اس فنڈ سے شہداء احمدیت کی طرف سے منتخب آیات قرآنی کا سو سے زائد زبانوں میں ترجمہ شائع کیا جارہا ہے۔قرطاس ابیض کا جواب پاکستان کے مبینہ قرطاس ابیض کے نہایت مدلل جواب خود حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبات جمعہ میں دیئے جوسیریز کی شکل میں لندن سے ۱۸ جلدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔اسلامی لٹریچر کی اشاعت قرآن کریم کے تراجم اور منتخب آیات قرآنی کے تراجم کی اشاعت کے علاوہ خلافت رابعہ کے دور کا ایک شاندار کارنامہ لندن سے ۴۶ جلدوں پر مشتمل روحانی خزائن کے سیٹ کی 293