دینی نصاب

by Other Authors

Page 292 of 377

دینی نصاب — Page 292

تحریک جدید کے دفتر چہارم کا قیام تحریک جدید کے سلسلہ میں خاص طور پر دفتر اول کے مرحوم مجاہدین کے کھاتوں کو زندہ کرنے کی تحریک خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔اسی طرح حضور انور نے ۲۵ /اکتوبر ۱۹۸۵ء کو تحریک جدید کے دفتر چہارم کا اعلان فرمایا۔وقف جدید کو عالمی وسعت تحریک وقف جدید اب تک ہندوستان اور پاکستان تک ہی محدود تھی۔اب اس کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کے پیش نظر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۷؍ دسمبر ۱۹۸۵ء میں اس تحریک کو عالمی وسعت عطافرمائی۔نئے مراکز کی تحریک حضور انور نے یورپ میں وسیع و عریض مشن ہاؤسز کے قیام کے لئے احباب جماعت سے ایک فنڈ مہیا کرنے کی تحریک فرمائی۔بفضلہ تعالیٰ جماعت کے مردوزن نے حیرت انگیز قربانی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں لندن فلفورڈ میں ۱۱۲۵ یکٹر پر مشتمل رقبہ خرید کر اسلام آباد کے نام سے شاندار مرکز قائم کیا گیا ہے۔جبکہ دوسرا مرکز فرینکفرٹ مغربی جرمنی میں ناصر باغ کے نام سے قائم ہو چکا ہے۔کمپیوٹر ٹائپ رائٹر کی تحریک حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ ء میں اسلام آبا دلندن میں ایک جدید قسم کے پریس کے قیام کیلئے کمپیوٹر ٹائپ رائٹر خریدنے کے لئے ڈیڑھ لاکھ پونڈ کا فنڈ مہیا کرنے کی 292