دینی نصاب — Page 294
اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب، ملفوظات، مکتوبات اور حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی تفسیر کبیر کی پوری جلد میں شامل ہیں۔مجالس عرفان حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے مبارک دور کی ایک دلکش چیز مجالس عرفان ہیں۔جن میں احباب جماعت اور غیر از جماعت بھی حضور سے ہر قسم کے دینی علمی اور معلوماتی سوال پوچھتے ہیں۔اور حضور اُن کے تسلی بخش جواب ارشاد فرماتے ہیں۔بفضلہ تعالیٰ مجالس عرفان کی رپورٹیں پڑھنے والے احباب بیحد فائدہ اُٹھارہے ہیں۔ہجرت سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپریل ۱۹۸۴ء کو شدید مخالفانہ حالات میں ربوہ سے لنڈن ہجرت فرمائی۔ہجرت کے بعد جماعت کی ترقی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔تحریک شدھی کے خلاف تبلیغی جہاد ۲۲ اگست ۱۹۸۶ء کو حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے شدھی کے خلاف تبلیغی جہاد کی تحریک فرمائی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کے نہایت خوشکن نتائج ظاہر ہورہے ہیں۔تعمیر مکان بھارت بھارت میں مقامات مقدسہ کی تعمیر ومرمت کیلئے حضور انور نے ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء کو تعمیر مکان بھارت فنڈ کی تحریک فرمائی۔294