دینی نصاب — Page 211
عجل جَسَدٌ لَهُ خُوَارُ لَهُ نَصَبُ وَعَذَاب۔یعنی یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکروہ آواز نکل رہی ہے اور اس کے لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں 66 کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے جو ضرور اس کومل کر رہے گا۔“ (اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء مشموله آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵۰) پھر حضرت اقدس نے اللہ تعالیٰ سے اطلاع پا کر تحریر فرمایا :- اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں۔“ اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء مشموله آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۵۰ صفحه ۶۵۱) ایک اور الہام کے الفاظ ہیں۔يُقضى أَمْرُهُ فِي سِت“ ترجمہ:۔اس کا معاملہ چھ میں ختم ہو جائے گا۔استفتاء - روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۲۵ حاشیه) اس کے بعد آپ نے پیشگوئی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا :۔" کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ جس دن یہ پیشگوئی پوری ہوگی وہ عید کے دن کے ساتھ ملا ہوا دن ہوگا۔“ اسی طرح آپ نے اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں لیکھر ام کے بارے میں لکھا:۔الا اے دشمن نادان و بے راہ * بترس از تیغ بران محمد آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۹) ان تمام پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ لیکھر ام کے بارے میں مندرجہ ذیل امور آپ کو بتلائے گئے تھے:۔(1) لیکھرام پر ایک عذاب آئے گا جس کا نتیجہ موت ہوگا۔211