دینی نصاب — Page 357
آٹھواں باب یا در کھنے کی باتیں س۔اللہ تعالیٰ کا ذاتی نام کیا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں؟ ج اللہ تعالیٰ کا ذاتی نام اللہ ہے۔یعنی وہ ذات جو تمام خوبیوں کی جامع اور تمام نقائص سے پاک ہے۔س۔ارکانِ ایمان کتنے ہیں ان کے نام بتائیے؟ ج ارکانِ ایمان چھ ہیں۔(۱) اللہ پر ایمان لانا (۲) اس کے فرشتوں پر ایمان لانا (۳) اس کی کتابوں پر ایمان لانا (۴) اس کے رسولوں پر ایمان لانا ( ۵ ) یوم آخرت پر ایمان لانا (۶) اور تقدیر خیر وشر پر ایمان لانا۔س۔قرآن کریم کی کتنی سورتیں ، رکوع ، آیات اور الفاظ ہیں؟ ج قرآن کریم میں ۱۱۴ سورتیں ہیں۔۵۴۰ رکوع ہیں۔۶۶۶۶ آیات اور ۷۷۹۳۴ الفاظ ہیں۔س۔قرآن کریم کی کس سورت سے پہلے بسم اللہ نہیں آتی ؟ ج سورۃ التوبہ کیونکہ یہ سورۃ انفال کا ہی حصہ ہے۔س قرآن کریم میں کس صحابی کا نام آیا ہے؟ ج حضرت زید س قرآن کریم کتنے عرصہ میں نازل ہوا ؟ ج- تقریباً ۲۳ سال 357