دینی نصاب

by Other Authors

Page 358 of 377

دینی نصاب — Page 358

س۔قرآن کریم کے کسی گزشتہ مفتسر کا نام ج- علامہ فخر الدین رازی س۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کب اور کہاں پیدا ہوئے۔ج ۱۲ ربیع الاول بمطابق ۱/۲۴ پریل ۵۷۱ء مکہ مکرمہ میں۔س۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب اور کنیت کیا تھی؟ ج آپ کا لقب صادق و امین اور کنیت ابوالقاسم تھی۔س۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی شادی رکس عمر میں اور کس سے ہوئی ج- ۲۵ سال کی عمر میں حضرت خدیجہ سے ہوئی۔س۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ۵ ازواج مطہرات کے نام لکھیں۔ج۔حضرت خدیجۃ الکبری - حضرت سودة بنت زمعہ۔حضرت عائشہ صدیقہ - حضرت حفصہ اور حضرت میمونہ۔س۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کے نام؟ ج حضرت زینب ، حضرت رقیہ ، حضرت ام کلثوم ، حضرت فاطمتہ الزہرا۔س۔آپ کے صاحبزادوں کے نام۔ج- حضرت قاسم ، حضرت طاہر، حضرت طیب ، حضرت ابراہیم۔س۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی شعرلکھیں؟ ج - أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب : أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَلِب س۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال کب ہوا؟ کس عمر میں ہوا ؟ اور آپ کا روضہ مبارک کہاں ہے؟ ج آپ کا وصال ۲۶ رمئی ۶۳۲ ء کو بعمر ۶۳ سال مدینہ منورہ میں ہوا۔اور وہیں آپ کا 358