دینی نصاب

by Other Authors

Page 284 of 377

دینی نصاب — Page 284

ابتدائی زندگی حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ ۱۹۲۸ء تا ۲۰۰۳ء حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احد صاحب خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالی حضرت مصلح موعود کی حرم ثالث حضرت سیدہ اُمّم طاہر مریم بیگم صاحبہ کے بطن سے ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۸ء (۵/رجب ۱۳۴۷ھ ) کو پیدا ہوئے (الفضل ۲۱ / دسمبر ۱۹۲۸ء)۔حضور کے نانا حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کلر سیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے ایک مشہور سید خاندان کے چشم و چراغ تھے۔بڑے عابد وزاہد اور مستجاب الدعوات بزرگ تھے جنہوں نے ۱۹۰۱ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ کی والدہ حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ بھی نہایت پارسا اور بزرگ خاتون تھیں۔جو اپنے اکلوتے بیٹے کی تعلیم وتربیت کا بیحد خیال رکھتی تھیں اور اسے نیک ، صالح اور عاشق قرآن دیکھنا چاہتی تھیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے ۱۹۴۴ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے میٹرک پاس کر کے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا اور ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔۷/دسمبر ۱۹۴۹ ء کو جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور ۱۹۵۳ء میں نمایاں کامیابی کے ساتھ شاہد ڈگری لی۔اپریل ۱۹۵۵ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے ساتھ یورپ تشریف لے گئے اور لنڈن یو نیورسٹی کے سکول آف اورینٹل اسٹیڈیز میں تعلیم حاصل کی۔۱/۴ اکتوبر۱۹۵۷ء کور بوہ واپس تشریف لائے۔۱۲ نومبر ۱۹۵۸ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو وقف جدید کی تنظیم کا ناظم ارشاد مقرر 284