دینی نصاب

by Other Authors

Page 274 of 377

دینی نصاب — Page 274

کروڑ تک پہنچ جائے گی“۔اس مالی جہاد میں شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ لوگ جو ملا زمت پیشه یا مزدور پیشہ ہیں اور ان کی ماہوار آمد معین ہے۔وہ اپنے وعدہ کو سولہ پر تقسیم کر دیں اور ہر سال کا جو حصہ بنتا ہے اسے بارہ ماہ میں تقسیم کر کے ماہ بماہ ادا ئیگی کرتے چلے جائیں“۔زمیندار احباب کے بارے میں جن کی سال میں دو بار آمد ہوتی ہے فرمایا کہ وہ ہر فصل پر اپنے وعدہ کا ۱/۳۲ حصہ ادا کرتے رہیں۔باقی افراد جو تاجر پیشہ ہیں یا وکلاء، ڈاکٹر ،انجینئر ، وغیرہ ہیں اور جن کی آمد نہ معین ہوتی ہے نہ اس کا وقت مقرر ہے وہ پہلے سال میں ہی شرح کا خیال رکھے بغیر ہمت کر کے جس قدر زیادہ سے زیادہ دے سکتے ہوں ادا کریں۔اور پھر ہر سال اپنا وعدہ آمد کے مطابق ادا کریں۔اس عظیم منصوبہ کے رُوحانی پہلو کے طور پر حضور نے سولہ سال کے لئے جو پروگرام تجویز فرمایا وہ یہ ہے:۔۱ - جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی مکمل ہونے تک ہر ماہ احباب جماعت ایک نفلی روزہ رکھا کریں جس کے لئے ہر قصبہ، شہر یا محلہ میں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جایا کرے۔۲ - دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں جو نماز عشاء کے بعد سے لیکر فجر سے پہلے تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔۳۔کم از کم سات بار سورۃ فاتحہ کی دُعا غور وتدبر کے ساتھ پڑھی جائے۔۴ - درود شریف تسبیح وتحمید نیز استغفار کاور دروزانہ ۳۳، ۳۳ بار کیا جائے۔درود اور تسبیح و تحمید کیلئے سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ - اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ 274