دینی نصاب — Page 275
محمد پڑھ سکتے ہیں۔۵۔مندرجہ ذیل دعائیں روزانہ کم از کم گیارہ بار پڑھی جائیں :۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اللهم إنا نَجْعَلُكَ فِي نُحورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ ۵۴ سے زائد ممالک کی جماعت ہائے احمدیہ نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے۔اس تحریک کا ثمرہ یہ ہے کہ گوٹن برگ ( سویڈن ) میں ایک شاندار مسجد تعمیر ہو چکی ہے۔ایک اور شریں شمر یہ ہے کہ اس منصوبہ کے تحت لندن میں ایک بین الاقوامی کسر صلیب کا نفرنس جون ۱۹۷۸ ء میں منعقد ہوئی۔جس میں کئی ممالک کے عیسائی اور مسلم محققین نے تحقیقی مقالے پڑھے اور ثابت کیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب پر وفات نہیں پائی۔اس عظیم منصوبے کا ایک اور شیر میں وطیب شمر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مسجد نور اوسلو کی شکل میں ۱۹۸۰ ء عطافرما یا۔مسجد نور ناروے کی پہلی اور بلحاظ تر تیب یورپ کی آٹھویں مسجد ہے جس کا افتتاح حضرت امیرالمومنین خلیفہ المسح الثالث” نے اپنے سفر یورپ کے دوران فرمایا۔اس کے علاوہ برطانیہ میں پانچ نئے مراکز کا قیام عمل میں آیا۔مسجد بشارت کی تاسیس حضور نے جون تا اکتو بس ۱۹۸ ء یورپ کا جو سفر کیا اس کا اہم ترین واقعہ مسجد بشارت پیدرو آباد کی تاسیس تھا۔اس سفر کے دوران حضور پین تشریف لے گئے اور قرطبہ سے ۲۲/ ۲۳ میل دور قصبہ پیدروآباد میں ایک مسجد کی بنیاد رکھی جو حضور کے عہد مبارک میں ہی پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔حضور نے اس کا نام مسجد بشارت تجویز فرمایا۔اور اس کے افتتاح کیلئے ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کی تاریخ مقرر فرمائی۔یہ مسجد ۷۴۴ سال بعد تعمیر ہونے والی پین کی پہلی مسجد ہے۔مسجد کی بنیاد 275