دینی نصاب — Page 139
مسیح و مہدی کی علامات پہلے ہم علامات کی بحث کو لیتے ہیں۔یعنی قرآن وحدیث سے مسیح موعود اور مہدی معہود کے متعلق جن علامات کا پتہ چلتا ہے ان کے مطابق حضرت مرزا صاحب کے دعوئی کو پرکھتے ہیں۔علامات ماثورہ کے متعلق ایک غلط نہی کا ازالہ سو جانا چاہیے کہ مسیح موعود کی علامات کے متعلق بہت سی روایات وارد ہوئی ہیں لیکن اس معاملہ میں بعض لوگوں نے ایک خطر ناک غلطی کھائی ہے جس نے اس بحث میں طوفان بے تمیزی برپا کر دیا ہے اور وہ غلطی یہ ہے کہ جو علامات اعادہ ہے نبوی میں قرب قیامت کے متعلق بیان ہوئی ہیں ان سب کو مسیح موعود کی علامات سمجھ لیا گیا ہے جو ایک صریح غلطی ہے۔کیونکہ اول تو یہ قطعاً ضروری نہیں کہ جو علامات قیامت یا ساعت کی بیان کی گئی ہیں و ہی مسیح موعود کی بھی علامات ہوں بے شک خود مسیح موعود کو ساعت یعنی قیامت کی علامت کہا گیا ہے لیکن یہ ہرگز ضروری نہیں کہ قیامت کی سب علامتیں مسیح موعود کے زمانہ میں ہی ظاہر ہوں بلکہ ممکن ہے کہ بعض علامات مسیح موعود کے ظہور سے قبل اور بعض بوقت ظہور اور بعض بعد میں ظاہر ہوں اور بعض ممکن ہے کہ بالکل قیامت کے متصل ظہور پذیر ہوں۔پس گو بے شک خود مسیح موعود قیامت کی علامت ہے لیکن قیامت کی تمام علامات کو مسیح موعود کے وقت میں تلاش کرنا سخت غلطی ہے کیونکہ وہ اس کی علامات نہیں بلکہ محض قرب قیامت کی علامات ہیں جن میں سے بعض ممکن ہے کہ قیامت کے بالکل قریب ظاہر ہوں۔دوسرے یہ کہ بعض لوگ ہر جگہ جہاں احادیث نبوی میں ساعت یا قیامت کا لفظ 139