دینی نصاب

by Other Authors

Page 120 of 377

دینی نصاب — Page 120

میرا نام بھی ابن مریم رکھا گیا ہے“۔اس کے مقابل پر دوسری امتوں کی اصلاح کے لحاظ سے صرف وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ (سورة مرسلات رکوع ۱) کے الفاظ استعمال کئے گئے یعنی ”آخری زمانہ میں رسول (بروزی رنگ میں ایک ہی وجود کے اندر ) جمع کئے جائیں گے۔مگر دوسری طرف امت محمدیہ کی اصلاح کا کام بھی ایک نہایت اہم کام تھا اسلئے اس پہلو کے لحاظ سے آنے والے کا نام محمد اور احمد بھی رکھا گیا۔کیونکہ امت محمدیہ کی اصلاح کے کام میں اس موعود نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کاخلت اور بُروز ہونا تھا۔مسیح موعود اور مہدی ایک ہی ہیں حضرت مسیح ناصری کی وفات اور اس سے تعلق رکھنے والے سوالات کی مختصر بحث کے بعد اب ہم دوسرے سوال کو لیتے ہیں۔یعنی کیا مسیح موعود اور مہدی ایک ہی ہیں یا کہ علیحدہ علیحدہ ہیں؟ سوجاننا چاہئیے کہ گو آج کل مسلمانوں میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مسیح اور مہدی دو الگ الگ وجود ہیں لیکن اگر غور سے کام لیا جاوے تو ثابت ہوجاتا ہے کہ یہ بات غلط ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کے خلاف ہے مگر اس بحث میں پڑنے سے پہلے مختصر طور پر یہ بتادینا ضروری ہے کہ مہدی کے متعلق مسلمانوں کی طرف سے کیا کیا خیالات ظاہر کئے گئے ہیں۔سو واضح ہو کہ مہدی کے متعلق روایات میں اس قدر اختلاف اور تضاد ہے کہ پڑھنے والے کی عقل چکر میں آجاتی ہے اور پھر اختلاف بھی صرف ایک بات میں نہیں بلکہ قریباً ہر ایک بات میں اختلاف ہے۔مثلاً مہدی کی نسل کے معاملہ میں اس قدر اختلاف ہے کہ خدا کی پناہ۔ایک گروہ کہتا ہے کہ مہدی حضرت فاطمہ کی اولاد میں سے ہوگا۔مگر اس گروہ کی بھی آگے تین شاخیں ہو جاتی ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ وہ امام حسن کی اولاد سے پیدا ہوگا اور بعض کہتے ہیں کہ امام حسین کی اولاد سے ہوگا اور تیسری شاخ کا دعویٰ ہے کہ مہدی امام حسن اور حسین دونوں کی 120