دینی نصاب — Page 314
کی بلڈنگ واحاطہ کی رینوویشن، اس وقت سینئرسیکنڈری ہائی اسکول کی عمارت زیر تعمیر ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز قادیان میں ہونے والی ترقیات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔وو 2005ء میں میرے دورے کے بعد اللہ تعالیٰ نے مزید توفیق عطا فرمائی کہ قادیان میں جماعتی عمارات میں وسعت پیدا ہوئی اور جماعتی مرکزی عمارات کے علاوہ آسٹریلیا، امریکہ، انڈونیشیا، ماریشس وغیرہ نے وہاں اپنے بڑے وسیع گیسٹ ہاؤسز بنائے۔جماعتی طور پر ایم ٹی اے کی خوبصورت بلڈنگ اور دفتر نشر و اشاعت بن گیا۔کتب کے سٹور بھی اس میں مہیا کئے گئے ہیں۔بڑے بڑے ہال بنائے گئے ہیں۔دومنزلہ نمائش ہال بنایا گیا۔ایک بڑی وسیع تین منزلہ لائبریری بنائی گئی ہے۔فضل عمر پریس کی تعمیر ہوئی۔لجنہ ہال بنا۔ایک تین منزلہ گیسٹ ہاؤس مرکزی طور پر بنایا گیا۔لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مزید توسیع ہوئی اور نئے بلاک بنے اور اس طرح بے شمار نئی تعمیر اور توسیع ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مسجد اقصیٰ میں توسیع کی گئی ہے جس میں صحن سے پیچھے ہٹ کے تقریباً تین منزلہ جگہ مہیا کی گئی ہے اور اس میں جونئی جگہ بنی ہے اس میں تقریباً پانچ ہزار نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اس طرح قادیان میں کئی دوسری مساجد کی تعمیر ہوئی اور سب کی تفصیل کا تو بیان نہیں ہوسکتا اور نہ بغیر دیکھے اس وسعت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے جو ان نئی تعمیرات کی وجہ سے وہاں قادیان میں ہو رہی ہے۔یہ چند تعمیرات جن کا میں نے ذکر کیا ہے یہ گزشتہ تین چار سال کے عرصہ میں ہوئی ہیں تو یہ ہے اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا کرنا کہ ہر روز ہم اس الہام کی شان دیکھ رہے ہیں اور نہ صرف قادیان میں بلکہ دنیا میں ہر جگہ حتی کہ پاکستان 314