دینی نصاب — Page 315
میں بھی نامساعد حالات کے باوجود اللہ تعالی توفیق دے رہا ہے۔ہمارے مخالفین سے کس طرح اللہ تعالیٰ نے مواخذہ کرنا ہے یہ تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔لیکن جہاں تک اس کے وَشِعُ مَكَانَكَ کا سوال ہے اللہ تعالیٰ ہر روز ہمیں ایک شان سے اسے پورا ہوتا دکھا رہا ہے فرمایا : یہ مسجد جو بیت الفتوح ہے یہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔۔۔۔۔اس طرح یو کے میں اور مساجد بن رہی ہیں تو یہ سب وَشِعُ مَكَانَكَ کے نظارے ہیں۔66 ( خطبه جمعه فرموده ۱۲ / جون ۲۰۰۹ء) سال 2005ء میں خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں لندن سے گیارہ میل کے فاصلہ پر 208 /ایکڑ زمین خریدنے کی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو تو فیق عطا فرمائی جس کا نام حضور پرنور نے حدیقۃ المہدی تجویز فرمایا۔جماعت احمدیہ یو کے کا جلسہ سالانہ یہاں پر منعقد ہوتا ہے۔جماعت احمد یہ گھانا نے عکرہ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلہ پر وینیبا شہر کے قریب 1/460 یکٹر زمین خریدی جس کا نام حضور انور نے ”باغ احمد تجویز فرمایا۔اسی طرح جماعت احمدیہ کینیڈا نے جلسہ گاہ کے لئے قصبہ بریڈ فورڈ میں 250 را یکٹر زمین خریدی جس کا نام حضور انور نے وو حدیقہ احمد تجویز فرمایا۔خلافت خامسہ اور ایم ٹی اے کی تدریجی ترقی اور اس کے شیریں ثمرات مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ انٹرنیشنل کی دلچسپ اور ایمان افروز داستان سفر میں ایک نئے سنگ میل کا اضافہ اس وقت ہوا جب سید نا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یکم اگست 2016ء کومسلم ٹیلی ویژن احمد یہ انٹرنیشنل افریقہ کا مبارک اجرا فرمایا۔لندن کے 315