دینی نصاب — Page 313
تذکرہ فرمایا وہاں آپ نے یہ بھی اعلان فرمایا کہ: نظام وصیت میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اضافہ ہو رہا ہے۔اب یہ تعداد ایک لاکھ نو ہزار ہو چکی ہے۔“ (خطاب فرموده بر موقعه جلسه سالانه برطانیہ 2010ء، دوسرا روز ) خلافت خامسہ کا بابرکت دور اور وَسِعَ مَكَانَگ کی پیشگوئی اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وشِعُ مَكَانَكَ کی جو پیشگوئی فرمائی تھی وہ ہر دور میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ پوری ہوئی اور ہوتی چلی جارہی ہے۔خلافت خامسہ میں جہاں پوری دُنیا میں عظیم الشان رنگ میں تعمیر وتوسیع مکان کا سلسلہ جاری ہے وہاں قادیان میں بھی تیز رفتاری کے ساتھ مکانات کی تعمیر و توسیع ہورہی ہے۔مثال کے طور پر دار امسیح کی رینوویشن ، رینوویشن کے بعد دوسرے مرحلہ پر اس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے Retro-fitting کی گئی۔مسجد اقصیٰ قادیان کی توسیع مسجد دارالانوار کی از سر نو تعمیر و توسیع ، جامعہ احمدیہ قادیان کی عمارت سرائے طاہر، جدید سہولتوں سے آراستہ نور ہسپتال، کوٹھی دارالسلام اور محلہ احمدیہ میں دیگر جگہوں پر کارکنان کے فلیٹس، چار منزلہ فلیٹس کے ساتھ مزید ایک اور چار منزلہ فلیٹس ہنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی توسیع بہشتی مقبرہ میں مقام ظہور قدرت ثانیہ پرنئی یادگار بہشتی مقبرہ کی تزئین، ایوان انصار کے ساتھ جدید سہولتوں سے آراستہ VIP گیسٹ ہاؤس جس کا نام سرائے وسیم ہے، نشر و اشاعت وایم ٹی اے کی عمارت، مرکزی لائبریری ،فضل عمر پرنٹنگ پریس ، ہال لجنہ اماءاللہ ، بیرونی ممالک کے گیسٹ ہاؤسز وغیرہ۔نظارت امور عامہ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر ، دس ہزار سکوائر فٹ پر روٹی پلانٹ کی تعمیر۔پرانے تعلیم الاسلام ہائی اسکول 313