دینی نصاب

by Other Authors

Page 282 of 377

دینی نصاب — Page 282

علیل رہنے کے بعد ۱۳ اور ۴ دسمبر ۱۹۸۷ ء کی درمیانی شب رحلت فرماگئیں۔إنا لله وانا اليْهِ رَاجِعُونَ۔۴ / دسمبر کی شام ۴ بجے مرحومہ کا جنازہ احاطہ بہشتی مقبرہ میں حضرت خلیفہ امسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے پڑھا جس میں پچاس ہزار احباب نے شرکت کی۔عقد ثانی حضرت سیدہ بیگم صاحبہ کو حضرت امیر المومنین کی ۷ ۴ سال سے زائد رفاقت کا شرف حاصل ہوا۔آپ میں وہ تمام خوبیاں جو خلیفہ وقت کی رفیقہ حیات میں ہونی چاہئیں پائی جاتی تھیں۔ایسی رفیقہ حیات کی جدائی قدرتی طور پر حضور کیلئے عظیم صدمہ کا موجب تھی وہاں حضور کے فرائض خلافت اور دینی مہمات میں ایک طرح سے روک اور حرج کا موجب بھی تھی۔لہذا خالص لکبی اور دینی ضرورت کو پیش نظر رکھ کر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے متواتر چالیس دن دعا ئیں اور چند بزرگان سلسلہ کو سات دن تک استخارہ اور دعائیں کرنے کا ارشاد فرمایا اور جب خدا تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی بشارتوں کے مطابق انشراح صدر ہو گیا تو حضور نے نکاح ثانی کا فیصلہ کیا اور مکرم خان عبدالمجید خان صاحب آف ویرووال کی صاحبزادی سیدہ طاہر صدیقہ بیگم صاحبہ سے مورخہ ۱۱ارا پریل ۱۹۸۲ ء کو مسجد مبارک ربوہ میں بعد نماز عصر حضور نے اپنے عقد ثانی کا اعلان ایک ہزار حق مہر پر فرمایا۔نماز مغرب سے قبل سات مردوں اور تین خواتین پر مشتمل حضور کی بارات خان عبدالمجید خان صاحب کے گھر گئی اور کمال سادگی کے ساتھ تقریب رخصتانہ عمل میں آئی۔اگلے روز ۱۲ را پریل ۱۹۸۲ء کو بعد نماز عشاء حضور نے قصر خلافت میں دعوت ولیمہ کا اہتمام فرمایا جس میں اڑھائی صد احباب جماعت شامل ہوئے جن میں غرباء بھی کثیر تعداد میں مدعو تھے۔آخری خطاب رمئی ۱۹۸۲ء کو حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی پندرہ روزہ تربیتی کلاس سے اختتامی خطاب فرمایا۔جو کسی جماعتی تنظیم سے حضور کا آخری خطاب ہے۔282