دینی نصاب

by Other Authors

Page 281 of 377

دینی نصاب — Page 281

جارہی ہے۔حضور نے اس کشف کی یہ تعبیر فرمائی کہ اب توحید الہی کے قیام کا وقت آ گیا ہے۔۱۸۸۲ء کے مسیح موعود کے طویل سلسلہ الہامات کا آخری حصہ لا إلهَ إِلَّا اللہ تھا۔اس کے بعد الہام ہوا فاكتب اسے لکھ رکھو اور طبع کراؤ اور پھر ساری زمین میں شائع کر دو۔اب اس الہام پر عمل کا وقت آگیا ہے۔اسے طبع کرا کر ساری دنیا میں پھیلا دو۔حضور کی اس ہدایت پر فوری عمل شروع ہو گیا اور بینروں کے ذریعہ دوسرے طریق پر جماعت میں اس کی اشاعت کی ایک روچل پڑی۔فرض نمازوں کے بعد بھی گیارہ مرتبہ بہت دھیمی آواز میں لا إلهَ إِلَّا اللہ کا ورد کیا جانے لگا جوحضور کی زندگی میں برابر جاری رہا۔کچھ عرصہ بعد مخالفین نے اعتراض شروع کر دیا کہ احمدیوں نے کلمہ طیبہ میں تصرف شروع کر دیا ہے اور محمد رسول اللہ کے الفاظ ( نعوذ باللہ) حذف کر دیئے ہیں۔اس غلط نبی کو دور کر نے کے لئے حضرت امیر المومنین خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ اگر جلسوں کے موقعوں پر لا إله إلا الله کے بینر آویزاں کرنے ہوں تو حدیث نبوی کے پورے الفاظ یعنی: - أَفْضَلُ الذِكرِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ - ( ترمذی کتاب الدعوات) لکھے جایا کریں تا کہ غلط فہمی کا امکان نہ رہے۔نیز مساجد میں اس کا ورد بلند آواز سے نہ کیا جائے بلکہ دوسرے درود کی طرح یہ ور بھی خاموشی سے کیا جائے۔قرآن مجید کی عالمی اشاعت خلافت ثالثہ کا ایک اہم کارنامہ قرآن کریم کی وسیع اشاعت ہے۔اس غرض کیلئے حضہ نے یورپ ، امریکہ اور افریقہ کے مختلف ممالک میں ہوٹلوں میں قرآن کریم رکھنے کی ایک مہم جاری فرمائی جس کے نتیجہ میں درجنوں ممالک کے ہوٹلوں میں کلام پاک کے ہزار ہا نسخے رکھوائے گئے اور یہ سلسلہ برابر چاری اور ترقی پذیر ہے۔حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کی وفات حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ مختصر لیکن شدید 281