دینی نصاب — Page 16
نماز وتر : نماز وتر واجب ہے۔اس کی تین رکعتیں ہیں جو عشاء کی فرض اور دوستوں کے بعد سے تہجد کا وقت ختم ہونے تک پڑھی جاسکتی ہیں۔بہتر ہے کہ عشاء کی نماز کے ساتھ پڑھی جائیں لیکن جس شخص کو یقین ہو کہ وہ تہجد کے وقت اُٹھ سکتا ہے وہ اس وقت ادا کرے۔پہلی رکعت میں سورۃ الاعلیٰ ، دوسری میں سورۃ الکافرون اور تیسری میں سورۃ اخلاص پڑھنا مسنون ہے۔تینوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی حصہ قرآن کریم پڑھنا ضروری ہے۔نماز وتر پڑھنے کے کئی طریق ہیں۔۱ - دورکعت علیحدہ اور تیسری رکعت علیحدہ۔( بخاری ومسلم ) ۲۔تینوں رکعتیں ملا کر یعنی دو رکعت کے تشہد کے بعد تیسری رکعت پڑھیں۔دُعائے قنوت تیسری رکعت میں رکوع کے بعد پڑھیں۔دعائے قنوت نمبرا : (ابوداؤد۔ترمذی) اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ۔اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخْشُى عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقُ اے اللہ ! ہم یقیناً تیری مدد چاہتے ہیں اور تجھ سے بخشش مانگتے ہیں اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور ہم تو کل کرتے ہیں تجھ پر اور ہم تعریف کرتے ہیں تیری بہتر اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اسے جو نافرمانی کرے تیری۔اے اللہ ! صرف تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تیرے لئے ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہم دوڑتے ہیں اور ہم تیرے حضور حاضر ہوتے 16