دینی نصاب — Page 17
ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں تیری رحمت کی اور ہم ڈرتے ہیں تیرے عذاب سے۔یقیناً تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔دُعائے قنوت نمبر ۲ : اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيْمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيْمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيْمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ إِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ وَإِنَّهُ لَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ نَسْتَغْفِرُكَ وَنَتُوبُ إِلَيْكَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ وَصَلَّى اللهُ عَلَى النَّبِيِّ - اے اللہ ! مجھے ہدایت دے ان کے ساتھ کہ جن کو تو نے ہدایت دی اور مجھے سلامت رکھے ان لوگوں کے ساتھ کہ جن کو تو نے سلامت رکھا اور مجھے دوست رکھ ان کے ساتھ کہ جنہیں تو دوست رکھتا ہے اور برکت دے مجھے اسمیں جو تو نے مجھے عطا کیا اور بچا مجھے اس چیز کے شر سے جسکا تو نے فیصلہ کیا۔پس یقینا تو ہی فیصلہ کرتا ہے اور نہیں فیصلہ کیا جاتا تیرے خلاف۔یقیناً وہ نہیں ذلیل ہوگا جسکا تو دوست بن جائے۔اور یقیناً وہ نہیں عزت پاتا جس کا تو دشمن ہو جائے۔ہم بخشش مانگتے ہیں تجھ سے اور ہم رجوع کرتے ہیں تیری طرف۔تو برکتوں والا ہے اے ہمارے رب! اور تو بلندشان والا ہے اور رحمتیں ہوں اللہ کی نبی (کریم) پر۔نماز سے متعلق ضروری باتیں : ا۔اگر نماز کی صرف دورکعت پڑھنی ہوں تو دوسری رکعت کے تشہد کے بعد درود اور دُعائیں پڑھ کر سلام پھیر دے۔۲- اگر نماز کی تین رکعتیں پڑھنی ہوں تو دوسری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد اللہ اکبر کہہ کر کھڑا ہو جائے۔تیسری رکعت میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھے اور رکوع وسجود سے فارغ ہوکر تشہد وغیرہ پڑھے اور سلام پھیر دے۔17