دینی نصاب — Page 15
۲- رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَى وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا۔اے ہمارے رب ! میری دعا قبول فرما۔اے ہمارے رب ! میری اور میرے والدین اور تمام مومنوں کی بخشش فرما جس دن حساب ہونے لگے۔ان دعاؤں کے بعد پہلے دائیں طرف اور پھر بائیں طرف منہ پھیر کر کہے۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ۔( یعنی سلامتی ہو تم پر اور اللہ کی رحمت ) نماز کے بعد کی دعائیں : اللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ - یعنی اے اللہ! تو سلام ہے۔اور تجھ سے ہی ہر قسم کی سلامتی ہے تو بہت برکتوں والا ہے اے جلال اور اکرام والے (خدا)۔- اللهم أعلى عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ اے اللہ ! میری مددفرما کہ میں تیرا ذ کر اور شکر اور تیری اچھی عبادت بجالا سکوں۔- اَللّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِ مِنْكَ الْجَلد اے اللہ ! کوئی روکنے والا نہیں اس چیز کو جو تو نے عطا کی اور نہیں دینے والا کوئی چیز جس کو تو نے روک دیا ہو۔اور نہیں فائدہ دیتی بزرگی والے کو تیرے سامنے کوئی بزرگی۔دُعاؤں کے بعد تینتیس دفعہ سُبحان اللہ تینتیس دفعہ الحمد للہ۔اور چونتیس دفعہ الله اکبر پڑھے۔15